فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ کار کن’ امام بارگاہ قصر سکینہ ہجویری ٹائون کے متولی ناصر چن رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے’ (اناللہ واناالیہ راجعون)’ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو اشکبار آنکھوں سے ہجویری ٹائون کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا’ نماز جنازہ میں سیاسی رہنمائوں ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر راجہ دانیال احمد’ ٹکٹ ہولڈر اسرار احمد منے خان کے صاحبزادے عمراسرار منے خان’ سابق صدر ایف سی سی آئی رانا محمد سکندراعظم خاں’ چیئرمینز’ وائس چیئرمینز’ پارٹی کارکنوں ‘ اہلیان علاقہ اور تمام طبقوں سے وابستہ لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی’ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ رابطے کیلئے سجاول ناصر چن کا موبائل نمبر۔03006699814ہے۔




