کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ بائی پاس عرصہ دراز سے مرمت نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثا ت رونما ہو رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق کمالیہ بائی پاس روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سڑک پر پڑے بڑے گڑھے اور دراڑیں نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہی ہیں بلکہ شہریوں کی جانوں کے لیے بھی خطرہ بنی ہوئی ہیں۔شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ آئے دن حادثات میں اضافہ ہورہا ہے ، کئی افراد شدید زخمی اور قیمتی گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔ مقامی لوگوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بائی پاس کی فوری مرمت اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔




