ناران میں پھنسے150 سیاحوں کو ریسکیو کر لیاگیا

ناران (نامہ نگار) ناران اور جھیل سیف الملوک روڈ بند ہونے کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ناران سیف الملوک جھیل روڈ پر بارشوں سے تودہ گر گیا تھا، جس کے باعث 150کے قریب سیاح اور25سے زیادہ گاڑیاں پھنس گئی تھیں’محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر سڑک کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔سڑک کلیئر ہونے کے بعد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں