پٹرولیم ڈویژن میں7کھرب 37ارب79کروڑ کے گھپلے

اسلام آباد (بیوروچیف) آڈٹ رپورٹ میں پٹرولیم ڈویژن میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ، آڈٹ رپورٹ میں او جی ڈ ی سی ایل میں 7کھرب 16ارب 21کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایس این جی پی ایل کی جانب سے گیس کی مقررہ حد سے کم استعمال سے 13ارب روپے کا نقصان ، کمپریشن پراجیکٹس میں تاخیر کے نتیجے میں پیداوار کایومیہ نقصان 8ارب 57کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا، غیر قانونی طور پر ایل ڈی چارجز کی کم کٹوتی سے 1کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ۔رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے مالی سال کے دوران 25 کروڑ روپے تشہیر پر خرچ کیے، سلیمان ویل کی ابتر معاشی صورتحال کے باوجود 1ارب روپے سے زائد ایوارڈ کیے گئے ، او جی ڈی سی ایل ملازمین کو غیر قانونی اور خلاف ضابطہ ترقیاں دینے کا انکشاف ہوا۔ آڈٹ میں پیپرا رولز کی خلاف ورزیوں سے مجموعی طور پر 2ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، ڈرلنگ اور ایکپسولریشن سے مطلوبہ اہداف کے عدم حصول سے 1ارب 89کروڑ کے نقصانات کاانکشاف ہوا ہے۔ گیس پروڈیکشن کے منصوبے بروقت مکمل نہ ہونے سے 85ارب 58کروڑ روپے سے زائد کے نقصانات، تیل و گیس کے 35کنوں کی تعمیرو مرمت مکمل نہ ہونے سے 32ارب 72 کروڑ روپے کے نقصانات، سی ایس آر فنڈز کے غلط استعمال سے 2ارب 37کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، سوئی اور دیگر 7گیس فیلڈز سے کم پیداوار سے 1ارب 73کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں