سائنسدانوں کا کمال’سمارٹ فون سے ذیابیطس کا ٹیسٹ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ٹیسٹ تیار کیا ہے جو 10منٹ سے کم وقت میں ٹائپ 2ذیا بیطس کی تشخیص کر سکتا ہے۔کمبریا اور انگلینڈ کے شمال مشرق میں موجود این ایچ ایس ٹرسٹ وہ پہلے ادارے ہیں جنہوں نے ڈائبیٹیز ہیلتھ چیک ایپ تک مریضوں کو رسائی دی ہے جبکہ ملکی سطح پر اس ایپ کو اس سال کے آخر تک جاری کر دیا جائے گا۔ایپ بنانے والی کمپنی PocDocکے مطابق یہ ٹیسٹ این ایچ ایس کے اربوں پانڈ خرچ ہونے سے بچائے گا، یہ نیا ٹیسٹ اس دائمی بیماری کے علاج میں انقلابی تبدیلیاں برپا کرے گا جن پر سالانہ این ایچ ایس کے 8.8ارب پانڈ خرچ ہوتے ہیں۔ PocDocکے سی ای او استیو روئسٹ کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے ٹائپ 2ذیا بیطس کے خطرات کی اسکریننگ کچھ ایسا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں