صبح اٹھتے سر میں درد کی وجوہات

کراچی ( بیو رو چیف )صبح نیند سے بیدار ہوتے ہی سر میں درد ہونا ایک عام مگر تکلیف دہ مسئلہ ہے، جو آپ کے موڈ، توانائی اور کام کرنے کی صلاحیت پر پورا دن اثر ڈال سکتا ہے۔اگر آپ بھی اس کیفیت کا شکار ہیں تو یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کے پیچھے کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔اگر نیند مکمل نہ ہو یا بار بار خلل ہو تو دماغ کو مناسب آرام نہیں ملتا، جس کی وجہ سے صبح کے وقت سر میں تنا یا بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔یہ ایک نیند کی بیماری ہے جس میں سوتے وقت سانس عارضی طور پر رک جاتی ہے، جس سے آکسیجن کی سطح کم ہو جاتی ہے۔ یہ کمی صبح کے وقت سر درد کا باعث بن سکتی ہے۔ جس سے نیند میں خلل اور دن بھر تھکاوٹ یا چڑچڑاپن محسوس ہو سکتا ہے۔رات کے وقت دانت پیسنے یا جبڑوں کے مسلز پر دبا ؤڈالنے سے تنا ؤپیدا ہوتا ہے جو سر درد کی شکل میں ظاہر ہو سکتا ہے۔اگر تکیہ غیر مناسب ہو یا سوتے وقت گردن اور کندھوں کی پوزیشن درست نہ ہو تو عضلات میں کھنچا آ جاتا ہے جو صبح اٹھنے پر سر درد کی وجہ بنتا ہے۔دن بھر مناسب مقدار میں پانی نہ پینا یا جسم میں پانی کی کمی بھی اگلی صبح سردرد کا ایک عام سبب ہے۔ جسم میں پانی کم ہونے سے دماغ عارضی طور پر سکڑ سکتا ہے، جس سے درد ہوتا ہے۔ذہنی دباؤ اور بے چینی نیند کے دوران بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ سوتے وقت جسم میں تنا کے ہارمونز فعال رہتے ہیں، جو صبح اٹھنے پر سر درد کی صورت میں محسوس ہوتے ہیں۔یہ حالت اکثر الرجی، نزلہ زکام، یا وائرل/بیکٹیریل انفیکشن کے بعد پیدا ہوتی ہے، اور اس کی علامات میں ناک بند ہونا، سر میں درد، چہرے پر دبا اور بلغم کی زیادتی شامل ہیں۔ جو نیند کے دوران سر پر دبا ڈالتا ہے۔ یہ دبا صبح کے وقت درد کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر، مائیگرین، یا بعض ادویات بھی صبح اٹھتے ہی سر میں درد پیدا کرنے کی بڑی وجوہات میں شامل ہو سکتی ہیں۔دن بھر مناسب مقدار میں پانی پئیں تاکہ جسم میں ڈی ہائیڈریشن نہ ہو۔ذہنی دبا اور انزائٹی کو کم کرنے کی کوشش کریں، جیسے کہ مراقبہ یا ریلیکسیشن تکنیکس کے ذریعے۔سونے کے لیے آرام دہ تکیہ اور صحیح انداز اپنائیں تاکہ گردن اور کمر کو سہارا ملے۔اگر سر میں درد اکثر ہو اور ہفتے میں دو سے تین بار ظاہر ہو تو فوری طور پر کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں