امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی جڑانوالہ آمد

جڑانوالہ(نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی جڑانوالہ آمد۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ولی کامل جید عالم اور ممتاز عالم دین مولانا عتیق اللہ سلفی مرحوم کی وفات پر اہلِ خانہ سے 36گ ب تعزیت کی اور کہا کہ مرحوم کی دین اسلام کے لیے گراں قدر خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل جڑانوالہ حاجی حبیب اللہ عطار، ناظم اعلیٰ ملک عبدالحفیظ،سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب رائے عبداللہ مجاہد اور میاں وقاص خالد،مولانا احمد وقاص ظہیر سرپرست اعلیٰ سٹی میاں وقاص خالد،امیر مرکزیہ سٹی جڑانوالہ مولانا عبدالواحد سعید،ناظم اعلی میاں شکیل بھٹی ودیگر کارکنان نے موٹر وے استقبالیہ کیمپ سے استقبال کیا سینیٹر حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے استقبالیہ کیمپ پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں