راؤ سلیم ناظم اولمپئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ،سلیم ناظم ہاکی کلب فائنل میں پہنچ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام کھیلے جانیوالے ٹورنا منٹ کے چھٹے روزسلیم ناظم ہاکی کلب نے فیصل آباد ہاکی اکیڈمی کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد ہاکی اکیڈمی اور سلیم ناظم ہاکی کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ سلیم ناظم ہاکی کلب نے 2کے مقابلے میں پانچ گول سے میدان مارا اور فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔فاتح ٹیم کی طرف سے ارسلان نے دو بابر گجر، بلال اکرم اور بابر عبداللہ نے ایک ایک گول کیا۔ بابر گجر کی پرفامنس یادگار رہی، فیصل آباد اکیڈمی کی طرف سے عثمان اور عمار نے ایک ایک گول کیا۔پہلے سیمی فائنل کے مہمانِ خصوصی خواجہ محمد اسلام سابق ایم پی اے تھے دیگر مہمانوں میں شیخ عثمان مہربان ٹیکسٹائل ‘ انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز فیصل آباد کے صدر حمزہ خالد شیخ’ جنرل سیکرٹری رانا اویس زاہد’ حسن’ رانا خرم شہزاد اور امین ملک صدر آئل مارکیٹ ستیانہ روڈ شامل تھے۔ مہمانوں کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا میچ کو معظم علی اور پرویز اختر نے سپروائز کیا فیلڈ جیوری میں رانا محمد ارشاد ، ثقلین رندھاوا۔ الماس صدیقی اور کاشف علی نے ذمہ داریاں نبھائیں ۔چیف آرگنائزر را احمد ثنان، ڈائریکٹر ٹورنامنٹ ملک محمد شہزاد ، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی کے ساتھ ساتھ جاوید آفتاب گل ، عامر ساہی، محمد یوسف، قمر اکرام گجر، محمد شہزاد 32 چک، محمد عباس، رانا محمد ارشاد ، صدیم احمد ، میاں محمد راشد ، ظہیر گوگی حافظ آباد نے بھی میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل قمر اکرام اکیڈمی اور شہزاد اکیڈمی کے درمیان ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کا فائنل بروز آج اتوار 4 بجے کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں