ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی سخت نگرانی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے سیٹلائٹ اسٹیشن کے قیام کے منصوبے کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد اور محکمہ بلڈنگ کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے سیٹلائٹ اسٹیشن کا مقصد جرائم کی سائنسی تحقیقات کو ضلعی سطح پر تیز اور موثر بنانا ہے۔ ان اسٹیشنز میں ڈی این اے ٹیسٹنگ، فنگر پرنٹس، ڈیجیٹل شواہد اور کیمیائی تجزیے جیسی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے پولیس اور عدالتوں کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں