GCWسمندری کی دوسری منزل سے گر کر طالبہ جاںبحق ،شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

سمندری(بیورو چیف)گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمندری میں بی ایس کی طالبہ دوسری منزل سے گر کر جاں بحق، جبکہ گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، 142گ ب کی رہائشی ماہم مرجان دختر اعظم ندیم گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمندری میں بی ایس اردو کی طالبہ آج صبح کالج تعلیم حاصل کرنے گئی تو اچانک دوسری منزل سے گر گئی جسے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں بھی زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ کہکشاں کالونی سمندری کے ریاض انور نے بتایا کہ اس کی بیٹی عیشا کی شادی ایک سال قبل خادم حسین ولد امانت علی سکنہ اشرف آباد کے ساتھ ہوئی اور شادی کے بعد عشا والدین کے پاس رہتی تھی، آج صبح عشا کا گھر کا خرچہ دینے پر شوہر خادم کے ساتھ جھگڑا ہوا تو شوہر نے طیش میں آ کر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے خاتون کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا جسے تشوشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں