فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید72مقامات پر لوٹ مار کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ180ر۔ب کے لیاقت علی کی بیٹی (س) کو ملزمان عاصم وغیرہ، 272گ ب کے امین کا بیٹا عمران گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا۔ سمندری کے علاقہ لاری اڈا کے قریب حامد کی بیٹی(ن) کو نامعلوم،168گ ب کی نرگس بی بی کی بیٹی (ع) کو ملزمان سرفراز وغیرہ ، تاندلیانوالہ کے علاقہ391گ ب کے احسن کی اہلیہ(ش) کو ملزمان شہباز وغیرہ نے اغوا کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سہگل سٹی کے قریب عارف محمود سے ڈیڑھ لاکھ و فون، سبزی منڈی میں آڑھتی مہران علی کی دکان سے30پیٹیاں آم چوری، رسالہ روڈ پر سعد حسن سے 7ہزار و فون، رشید آباد میں شاہنواز کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری، علی ٹائون میں احمد سے 80ہزار وفون، ناصر ٹائون میں نصیر احمد سے 4ہزار وفون، مقبول روڈ پر شاہد کی دکان سے سامان چوری، 257ر۔ب میں حفیظ کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 257ر۔ب کے واجد علی سے 37ہزار وفون، 251ر۔ب کے رب نواز سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 233ر۔ب کے بابر محمود سے موٹر سائیکل’ نقدی، علامہ اقبال کالونی میں رمضان کے گھر سے 12لاکھ کے زیورات’ نقدی وفون، ڈی ٹائپ کالونی میں عمر حیات سے جھپٹا مار کر فون، سندھو ٹائون کے شہباز سے نقدی وفون، ساندل بار کے علاقہ میں اصغر سے 14ہزار وفون، 74ج ب کے انور سے نقدی، 274 ج ب کے ارسلان سے نقدی وفون، 76ج ب کے مشتاق سے فون چھین لیا، النورگارڈن کے قریب شاہد علی سے جھپٹا مار کر فون، نعمت کالونی نمبر2 کے عمران سے 7ہزار وفون، پیپلز کالونی نمبر1 کے راشد عرفان کے پارلر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 165ر۔ب کے عثمان سے 4ہزار وفون، محلہ مصطفی آباد کے شہزاد ندیم سے 64ہزار وفون چھین لیا، تاج کالونی کے عرفان سے نقدی وفون، نشاط آباد پل کے قریب عامر سے 1لاکھ وفون، میاں پنڈ میں وقار کی دکان سے لاکھوں کے کمپیوٹر چوری، فرید ٹائون کے صغیر علی سے جھپٹا مار کر پرس، بھائی والا کے قریب عرفان مسیح سے جھپٹا مار کر فون، محمدی کالونی کے عدنان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وفون، ریاض الجنہ ہائوسنگ کالونی کے علی رضا کے گھر کا صفایا کر دیا، 93گ ب کے نذیر احمد سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 100گ ب کے رانا سعود سے 80ہزار وفون، 35گ ب کے مزمل سے 1لاکھ وفون، 355گ ب میں الطاف کی دکان لوٹ لی، 277گ ب کے مزمل کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 74ر۔ب کے علی حسنین سے نقدی وفون، 98ر۔ب کے ذیشان سے 30ہزار وفون، چاہ خیرکے والا کے الطاف حسین کی حویلی سے مویشی چوری، ٹھٹھہ اسماعیل کے عمران کے ڈیرہ سے پیٹر انجن وسامان، 605گ ب کے آصف سے 2لاکھ وفون، 600گ ب کے علی شیر سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، 514گ ب کے احمر سعید کے فارم سے3لاکھ کے انڈے چوری، غوثیہ کالونی کے قاسم علی کے ڈیرہ سے 3بکرے وفون، 192گ ب کے غلام شمس سے85ہزار وفون، 212گ ب کے عرفان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 228گ ب کے فریاد احمد کی شاپ سے سامان چوری، 213 گ ب کے حمید خان کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں 243ر۔ب کے منظور احمد کا ڈالہ، حیدر گارڈن کے شاہ نواز کی کار، روشن والا کے عبدالحفیظ، 242ر۔ب کے محمد علی، مغل مارکیٹ کے لیاقت علی، محمد پورہ سے آصف اقبال ، رشید آباد کے منیر احمد، ظفر آباد کے اعجاز، 219ر۔ب کے لطیف، کوہ نور پلازہ سے شہزاد احمد، کوہ نور چوک سے خرم شہزاد، مدینہ ٹائون کے احتشام، عزیز فاطمہ ہسپتال سے صدیق، مکہ سٹی پارک سے زاہد،7ج ب کے عمران،107گ ب کے رمضان، 39گ ب کے عثمان، 281گ ب کے عثمان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں و رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




