پاکستان کا بنگلہ دیشی طلبہ کو500سکالر شپس دینے کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے بنگلہ دیش کے طلبہ کیلئے پاکستان۔بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا آغاز کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیشی طلبہ کو پانچ سال میں 500اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ اسکالرشپس میں سے ایک چوتھائی طب کے شعبے میں دیے جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ پانچ برسوں میں 100بنگلادیشی سول سرونٹس کو بھی تربیت دے گا، پاکستان نے پی ٹی اے پی کے تحت سکالرشپس5سے بڑھا کر25کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں