کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 50ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 600سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 50ہزار 07پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 258 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ایک لاکھ 49ہزار 493پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔




