حکومتی اقدام سے عوام مشکلات سے نکل چکے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خاںنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے کردار سے خودکو سیاسی طورپربانجھ کرلیاہے وہ سیاسی بصار ت سے محروم اب ان کی جماعت مرحوم ہونے کے قریب ہے-حلقہ نیابت کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان دورہ کے دوران معاشی استحکام کے لیے جو حکمت عملی طے کی ہے اس کے مستقبل قریب میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے-انہوں نے ڈیڑھ سال میں متحرک ہوکر جو عملی اقدامات کیے ہیں ان سے معاشی استحکام اورعوام مشکلات سے نکل چکے ہیں- ایک قومی مجرم سے متعلق معافی والی کوئی بات نہیں ان کے تواپنے ارکان بھی انہیں مستقل طور پر جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کو جنہوں نے گاجریں کھائی ہیں اب ان کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے-پونے چارسالہ اقتدارمیں میں پی ٹی آئی کا ملک اور قوم کے لئے کوئی ایک بھی کارنامہ نہیں جسے سراہا گیا ہو۔ فیصل آباد سمیت تمام حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوارکامیاب ہوں گے ٹکٹس کے فیصلے میاں نوازشریف خودکریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں