فیصل آباد(سٹا ف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے نااہل ہونیوالے اراکین اسمبلی ہوں یا کار کن سبکو قانون کے مطابق سزاملی ہے بانی کے بھانجے اورعلیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ اور شاہ ریز کی گرفتاری بھی شواہد کے مطابق کی گئی۔ضمنی الیکشن میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے نامزد اور بعض حلقوں میں پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدواروں کی کامیابی کیلئیمسیحی برادری بھر پور کردار ادا کرے گی- میاں نوازشریف کی ہدایت کے مطابق وہ خودانتخابی میں شامل ہوں گے-ان کاکہناتھاکہ 2017میں ایک نااہل شخص کو اقتدار میں لانے کے لیے میاں نواز شریف کے خلاف سازش کی گئی ۔




