خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی (بیوروچیف) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ یوکرین کے روسی توانائی تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث روسی تیل کی سپلائی میں ممکنہ خلل کے خدشات میں اضافہ ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 3 سینٹ (0.04فیصد) بڑھ کر 67.76ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچرز 7 سینٹ (0.11فیصد) اضافے سے 63.73ڈالر فی بیرل ہو گئے۔روسی حکام کے مطابق گزشتہ روز یوکرین کے ڈرون حملے کے باعث روس کے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹس میں سے ایک کے ری ایکٹر کی استعداد میں کمی آئی اور است لوگا فیول ایکسپورٹ ٹرمینل پر شدید آگ بھڑک اٹھی۔ اس کے علاوہ، روس کی نووشاختنسک ریفائنری میں بھی یوکرینی ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ گزشتہ روز مسلسل چوتھے دن جلتی رہی۔یہ ریفائنری سالانہ تقریبا 5 ملین میٹرک ٹن تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور زیادہ تر فیول برآمد کرتی ہے۔مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سائی کامور نے کہا کہ یوکرین روسی آئل انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا ہے جس کی وجہ سے خام تیل کی سپلائی میں خلل کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں