ہرضلع میں الیکٹرک بسیں چلائی جائینگی’ مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزید 100بسیں دو روز قبل شنگھائی بندرگاہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئیں ، ان شااللہ پنجاب کے ہرضلع میں دسمبر تک جدید ترین الیکٹرک بسیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ پنجاب کے شہریوں کے لیے جدید،سی سی ٹی وی کی نگرانی والی، موسمیاتی کنٹرول والی اور آرام دہ بسوں میں کرایہ صرف20روپے ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکس پر بسوں کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں