ثناء اللہ کے ڈیرہ پر حملہ کیس کا فیصلہ،PTIرہنماؤں سمیت75کارکنوں کو قید کی سزائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال نے 9مئی واقعہ کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں کے ڈیرہ پر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سمیت 75کارکنوں کو قید کی سزائیں سنا دی۔ سینیٹ کے سابق قائد حزب اختلاف شبلی فراز’ سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب’ زرتاج گل’ کنول شوزب’ ایم پی اے اسماعیل سیلا سمیت 59کارکنوں کو 10، 10سال قید جبکہ ایم پی اے پی پی115 شیخ شاہد جاوید سمیت 16کارکنوں کو 3،3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ جبکہ نواز چوہدری’ زین قریشی سمیت 34افراد کو بری کر دیا گیا۔ اسطرح فیصل آباد میں مزید ارکان صوبائی اسمبلی اسماعیل سیلا اور شیخ شاہد جاوید کو سزا کے بعد نااہل ہو گئے۔ خصوصی عدالت کی جانب سے 10، 10 سال قید سنائے جانے والوں میں فیصل آباد کے اسماعیل سیلا، بلال نواز،میاں کاشف، خوش بخت رضا شاہ،کاشف گجر، ملک عمر، میان جواد، عبدالرحمن، دانش بھٹو، ذیشان عرف احسن، اسحاق غوری، میاں راشد ندیم، علی حیدر، محمد خالد، تاج محمد، عطا گیلانی، محمد جمیل، تنویر ولی،احتشام، امجد، محمد ابرار، حسن یوسف،اخلاق احمد، سفیان، حارث،ریاض ،عزیز ارحمن، لقمان حیدر، شہباز تنویر حسین،یونس جٹ، بابر سلطان محمد عمر انور اور تین، تین سال کی سزا پانے والوں میں شیخ شاہد جاوید، جبران، افضال، طیب، اقرار شاہد، عبدالرحمن، عرفان خالد، ارسلان اقبال، شعیب بٹ، نجم الثاقب، زبیر قمر، اورنگزیب، محمد رفیع شامل ہیں۔ جبکہ فاضل عدالت نے 34ملزمان مخدوم زیب قریشی، فواد چوہدری،سید عماد علی شاہ ذولفقار بھٹو منصب علی زیب،ملک ساجد،مصطفی، ملک چاند، محمد احمد صابر،نوید خان،جارج فرحان،حمزہ حکیم، محمد حمزہ، محمد سلیمان، فرقان، ارسن جواد، محمد اصغر وسیم یونس، شاہد پرویز، محمد شکیل، محمد کاشف تیمور، تیموررحیم،محمد نعیم اکرم،محمد یعقوب۔ملک شروف وقاص سلیم کو بری کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں