پنجاب بھر کے عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر

جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122 سردار خان بہادر ڈوگر کی زیر قیادت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ ، ایم ایس جعفر حسین و دیگران نے شرکت کی اور ہسپتال میں فراہم کردہ مفت ادویات طبی سہولیا ت کا بغور جائزہ لیا گیا ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبہ جات میں مزید بہتری لائی جائے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صحت کے شعبہ میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے عوام کو مفت علاج معالجہ ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے سرکاری ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو بہترین سروس فراہم کیں جائیں فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کیساتھ احسن سلوک سے پیش آیا جائے تمام ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری کیساتھ سرانجام دیں بصورتِ دیگر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی میٹنگ کے دوران ایم ایس ڈاکٹر جعفر حسین نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فراہم کردہ ادویات طبی سہولیات بارے بریفنگ دی اور فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں