آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان زخمی

گوجرہ(نامہ نگار) آسما نی بجلی گرنے سے چھت پر سویا نوجوا ن جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ علی پارک گوجرہ کا ندیم اپنے گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا کہ بادل گرجنے لگے اور آ سما نی بجلی نوجوا ن پر گر گئی جس کے نتیجہ میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کر دیا گیا ہے جہا ں پر طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں