گوجرہ(نامہ نگار)مسلح افراد نے نواحی گاؤں میں نویں کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اجتماعی بد اخلاقی کا نشانہ بنادیا۔چک نمبر285کے محمد افضل نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیارکیاہے کہ اس کی 16سالہ بھتیجی نشا ء رشیدگھر پر موجود تھی کہ گاؤں کی انسیہ دختر اللہ بخش اس کو بہانے سے بلا کر اپنے ساتھ ایک حویلی میں لے گئی اور اسے اوباش ملزمان محمد عرفان،محمد شہزاد،ابوبکر اور عدنان کے حوالے کر دیا جو اس کو اسلحہ زور پر زبردستی اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بناتے رہے۔شورواویلہ سن کر بعض افراد موقع پر پہنچ گئے ملزمان اجتماعی بد اخلاقی کا شکار دوشیزہ کو نیم بے ہوشی کی حالت میں برہنہ چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔




