فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے سابق نائب صدر سپریم انجمن تاجران اورکریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی اسلم بھلی جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اور سینئر رہنمائوںنے کہا کہ تاجر وں کا تعلق ملک کے کسی بھی صوبے اور شہر سے ہوہمارے بھائی ہیں سپریم انجمن تاجران انکے دکھ درد میں شامل ہے ا نہوںنے خیبر پختون خواہ میںہونے والی تبا ہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہونیوالے بھاری جانی و مالی نقصانا ت بہت بڑی آزمائش ہے پاک فوج اور تمام سیاسی ، مذہبی اور تجارتی تنظیموںکی سیلاب سے متاثرین کیلئے امدادی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔




