IDکارڈ’سم کے بغیر انسان کا پتہ لگانیوالی ٹیکنالوجی تیار

لاہور (بیوروچیف) ہو فائی ٹیکنالوجی جدید سائنس میں نیا انقلاب بپا کرنے کیلئے تیار، اب آپ کہیں بھی ہوں،یہ ٹیکنالوجی آپ کو ڈھونڈ نکالے گی۔ ایسی ٹیکنالوجی ہے جوکہ آپ کے جسم پر خود کار طریقے سے آئی ڈی بنائے گی اور پھر آپ کے پاس فون ہو یا نہ ہو، آپ کہیں بھی ہوں، یہ آپ کو ڈھونڈ نکالے گی۔جہاں پہلے ہمیں آئی ڈی کارڈ،سم ،کے ذریعے بندے کی شناخت ہوتی تھی اور فون بند ہونے پر یہ پتا نہیں ہوتا تھا کہ وہ کہا ں ہے؟ اور کیا کررہا ہے؟اس کی شناخت کرنا بہت مشکل تھی۔اس مسئلے کے حل کے لیے ایک ایسی ٹیکنالوجی لائی جا رہی ہے جو کسی آئی ڈی کارڈ،سم کے بغیر یہ پتا لگا سکے گی کہ فلاں بندہ کہاں ہے؟ اس وقت وہ کیا کررہا ہے؟ہو فائی کے جہاں فائدے ہیں دوسری طرف اس کے نقصانات بھی ہیں،یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو انسان کے جسم کے ساتھ اس کا کنکشن جوڑتی ہے یہ اس کہ ذاتی زندگی کو بہت متاثر کرے گی ۔کوئی ایسا کام جو صرف اس کے لیے اہم ہے اور وہ اپنے تک محدود کرنا چاہتا ہے، اس ٹیکنالوجی سے کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح عیاں ہوجائے گی جس سے یقینی طور پر انسانی پرائیویسی متاثر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں