فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے 9مئی واقعات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور دیگر ملزموں کوملنے والی سزا کومکافات عمل قراردیاہے ان کاکہناتھاکہ میاں نواز شریف حکومت کیخلاف سازش اور بیٹی کو انکے سامنے جیل سے گرفتارکرنے والے آ ج اپنے خلاف سچے مقدمات اور سزاں پر چلارہے ہیں کیاحساس اداروں جناح ہاس اور شہدا کی یادگاروں کی توہین کرنے کے واقعات درست نہیں؟-کھیل کے میدان سے سیاسی میدان میں آ نے والے کیکردارسے واضح ہوگیاہے کہ ان کاایجنڈاسیاسی اور جمہوری نہیں تھابلکہ دنیابھر میں پاکستان کو بدنام اورناکام بناناتھاجیل میں اب ان کی کوئی منصوبہ بندی کامیاب نہیں ہو رہی حکومت اور افواج پاکستان کی حکمت عملی سے پاکستان محفوظ ہے سڑکوں پر تماشے لگانے اورجلا گھیرا کے کردارکوکنٹرول کرلیاگیاہے-انہوں نے کہاکہ وہ سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات اور سزاں کے حق میں نہیں مگر پی ٹی آئی کے لوگوں نے سیاسی کارکنوں کا کردارادانہیں کیا وہ ریاست کے مجرم ثابت ہوئے ان کی جماعت بھی سیاسی جماعت ثابت نہیں ہوئی-




