نبی آخبر الزماںۖ کی آمد بنی نوح انسان کیلئے ذریعہ نجات ہے،علامہ عدیل ،یوسف صدیقی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جامع مسجد صدیقیہ باغ والی پیپلز کالونی نمبر 2فیصل آباد میں جشن آمد مصطفےٰ ۖکے سلسلہ میں 74ویں سالانہ محفل میلاد مصطفےٰ ۖمنعقد ہوئی ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی نماز عشاء کے بعد محفل پاک کا آغاز ہو گیا جس کی صدارت بانی ادارہ و محفل الحاج مولانا اﷲ بخش کے چھوٹے صاحبزادے میاں محمد امجد صدر انجمن نے کی محفل پاک میں معروف نعت خوانان خاور عظیم قادری میاں محمد اجمل زاہد علی زاہد علی حسنین آصف جاوید اقبال پریمی حا فظ مدثر نے گلہائے عقیدت پیش کئے محفل پاک سے خطا ب کرتے ہوئے علامہ عدیل یوسف صدیقی نے کہا کہ فیصل آباد کی سب سے پہلی اور قدیمی محفل پاک میں ہماری شرکت بہت بڑے اعزاز کی بات ہے یہ سب بانئی ادارہ الحاج مولانا اﷲ بخش کا فیضان پے سرکار کی آمد بنی نوع انسان کے لئے بلا شبہ ذریعہ نجات ہے سرکار ۖ کی آمد سے زمانے میں نور ایمان کی روشنی چھاگئی عرب و عجم کی سر زمین کو ظلمت سے نجات مل گئی ہر طرف تو حید کا پر چار ہو نے لگا کعبہ سے بت ہٹا دئیے گئے یتیموں اور بے کسوں کو سہارا مل گیا دشمنیاں دوستیوں میں بدلنے لگیں زمانے میں ہر طرف محبت اور بھائی چارے کے پیغامات پھیلنے لگے آج ہمیں سرکار آمد کو پورے جوش وجزبے اور عقیدت سے منانا چاہئے اور میرے آقا ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیے بس اسی میں سب کی نجات ہے، محفل پاک میں میاں محمد اکمل میاں محمد سرور شاہد چوہدری نعیم فیروز گجر ارشد نیازی چوہدری شہباز حسین منیر بٹ بلال سرور زید اکمل حسنین اجمل میاں عبدالرزاق قاری عرفان قاری ضیاوالمصطفے ملک عبد الرحمان اور دیگر شریک ہوئے محفل کے اختتام پر درود و سلام اور کے بعد شرکا کی مدنی لنگر شریف سے تواضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں