سماجیات کے دو سکالرز کا PHDڈیفنس کامیاب قرار

کراچی (بیورو چیف)سندھ یونیورسٹی جامشورو میں سماجیات کے دو اسکالرز کا پی ایچ ڈی ڈیفنس کامیاب قرارالطاف ابڑوجامشورو، سندھ یونیورسٹی جامشورو میں علمی اور تحقیقی ماحول کا شاندار مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب سماجیات (سوشیالوجی) ڈپارٹمنٹ کے دو اسکالرز، امیر بخش مہر اور رحیم داد رند، نے اپنے پی ایچ ڈی کے اوپن ڈیفنس کامیابی کے ساتھ پیش کیے۔ یہ سیمینار نلسن منڈیلا ہال (شعبہ بین الاقوامی تعلقات) میں منعقد ہوا جس میں اساتذہ، محققین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دونوں اسکالرز نے اپنی تحقیقی کاوشیں سماجیات کے ممتاز استاد پروفیسر ڈاکٹر اعجاز علی وسان کی نگرانی میں مکمل کیں۔امیر بخش مہر، جو اس وقت ڈائریکٹر پیمرا اسلام آباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے اپنے مقالے کلچرل رول آف الیکٹرانک میڈیا آن یوتھ: ضلع حیدرآباد کا کیس اسٹڈی پر ڈیفنس پیش کیا۔ ان کی تحقیق میں ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی اقدار، رویوں، ثقافتی تعلقات اور سماجی رشتوں پر پڑنے والے اثرات کا تفصیلی جائزہ شامل تھا۔اسی دوران رحیم داد رند، جو پولیس ڈپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں، نے اپنے موضوع Reporting Violence Against Intimate Partners پر مقالہ پیش کیا۔ انکی تحقیق نے گھریلو تشدد کی رپورٹنگ ، ادارہ جاتی رکاوٹوں اور سماجی مسائل پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں