کمشنر سرگودھا کا مریم نواز ہسپتال للیانی کا اچانک دورہ

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے مریم نواز ہسپتال للیانی کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر نے انتظامیہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام معاملات کو طے شدہ معاہدے کے مطابق فوری طور پر درست کیا جائے۔ انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر سہولیات میں بہتری نہ لائی گئی تو حکومت کو معاہدے پر نظرثانی کی سفارش کی جائے گی۔ کمشنر نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے طبی سہولیات کے معیار بارے دریافت کیا۔ مریضوں نے نائٹ شفٹ میں عملے کی کمی، صفائی کی ناقص صورتحال اور پارکنگ جیسی مشکلات سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے کلینک انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام خامیاں فوری طور پر دور کی جائیں اور مریضوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں