بھارت سے آنیوالا پانی آبی جارحیت قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) بھارت کی طرف سے خونخوار ریلوں کی شکل میں پاکستانی دریاوں اور علاقوں میں داخل ہورہے پانی کو باضابطہ طور پر آبی جارحیت کا درجہ دیدیا گیا ہے اس کا اظہار ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، این ڈی ایم اے کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کی مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا گیا ہے اس بھارتی جارحیت کے بارے میں خدشات اس سال مئی میں پاکستان کی طرف سے ظاہر کردیئے گئے تھے جب بھارت نے عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر سندھ طاس کے آبی معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے چند ہی دنوں بعد اس نے پاکستان پر حملہ کردیا جس کا پاکستان نے دندان شکن جواب دیکر اس کی جارحیت کو مٹی میں ملادیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں