قدرتی آفات میں ہر پاکستانی کو اکٹھا ہونا ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنا ن نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم میاں شہباز شر یف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شر یف ملکی ترقی اورعوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اب قدرتی آ فات ہے کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں اس کے لئے بھی حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عملی اقدامات کیے جارہے ہیں اورحکومت کی پوری ٹیم ہرممکن متاثرین کومشکلات سے نکالنے میں مصروف ہے قدرتی آ فت میں ہر پاکستانی کو اکٹھا ہونا ہوگا تاکہ زیادہ زندگیاں بچائی جاسکیں- انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں سیاست کی ضرورت نہیں اس مشکل گھڑی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سخت وقت میں اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں کو جتنا ممکن ہو سکے امداد فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں