ملک گلزار مرحوم نے دینی اور فلاحی کاموں میں ہمیشہ حصہ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اللہ تعالیٰ ملک محمد گلزار (مرحوم) کو کروٹ’ کروٹ جنت الفردو س میں جگہ دے اور ملک سرفراز قادری سمیت تمام لواحقین کو صبرجمیل دے’ ملک محمد گلزار (مرحوم) عاشق رسولۖ اور چوہڑماجرا کی ہردلعزیز شخصیت تھے’ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے شیخ خرم شہزاد’ خیال احمد کاسترو ایم پی اے’ سید عاصم نقوی نے تحریک منہاج القرآن کے رہنما ملک سرفراز قادری سے ان کے بھائی ملک محمد گلزار (مرحوم) کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کیا’ انہوں نے کہا کہ ملک محمد گلزار (مرحوم)خداترس’ دوسروں کا غم بانٹنے والے اور شفیق انسان تھے’ مرحوم نے ساری زندگی اللہ کے بندوں کی خدمت میں گزاری اور آج تک کبھی کسی شخص کو ان سے کوئی شکایت نہیں ہوئی’وہ زندہ دل انسان تھے’ وہ جتنی دیر زندہ رہے بھرپور زندگی گزاری اور ہمیشہ دینی اور فلائی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا’اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے رہنما ملک سرفراز قادری نے سابق ایم این اے شیخ خرم شہزاد’ خیال احمد کاسترو ایم پی اے’ سید عاصم نقوی کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں آپ لوگوں نے ہماری ڈھارس بندھائی جس کیلئے ہم آپ سب کے ممنون ہیں’ملک محمد گلزار (مرحوم) میرے بڑے بھائی ہونے کے ساتھ ساتھ میرے دوست بھی تھے ‘ ان کا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا’ مگر اللہ کی رضا کے سامنے سر تسلیم خم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں