جماعت اسلامی ہمیشہ اسلامی فلاحی نظام کیلئے سرگرم رہی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے گوجرہ میں منعقدہ یومِ تاسیس و عوامی کنونشن میں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی 79سالہ جدو جہد میں ہمیشہ عوامی خدمت، کرپشن کے خاتمے اور اسلامی فلاحی نظام کے قیام کے لئے سرگرم رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی و معاشی بحران کی اصل وجہ کرپٹ نظام اور نااہل قیادت ہے، جس نے ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران طبقے نے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ عوام ظالمانہ نظام کو مسترد کر کے دیانتدار اور ایماندار قیادت کا انتخاب کریں۔ جماعت اسلامی ہی وہ متبادل قوت ہے جو عوام کو حقیقی انصاف، خوشحال معیشت اور پرامن معاشرہ دے سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں