بھارت کے پانی چھوڑنے پر دریائی بیلٹ کے دیہاتوں میں سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا

کمالیہ(نامہ نگار)بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں پانی چھوڑے جانے کے با عث کمالیہ کے دریائی بیلٹ میں واقع دیہات میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق دریائے راوی میں چھوڑا گیا پانی آئندہ دو سے تین روز میں کمالیہ کے مختلف علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ مقامی انتظامیہ نے دریائی بیلٹ کے مکینوں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر پانی کی آمد زیادہ ہوئی تو نشیبی علاقے سب سے پہلے متاثر ہوں گے اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ریسکیو 1122اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پر تیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں عوام کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے ۔ اس موقع پر مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حفاظتی بندوں کو مضبوط بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں