ڈاکو بے قابو ،آج پھر62مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار ، آج پھر مزید 62وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے 10خواتین اور دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ لطیف پارک کے غلام دستگیر کی اہلیہ (غ) کو ملزمان عمران وغیرہ، گلبرگ کے علاقہ افغان آباد کے قاسم کی اہلیہ (ف) کو نامعلوم افراد، رضا آباد کے علاقہ219ر۔ب کے عثمان کی بیوی (ن) کو نامعلوم ملزمان، ساندل بار کے علاقہ رحمت آباد کے عبدالرحمن کی بیٹی (الف) کو ساجد وغیرہ، ٹھیکری والا کے علاقہ 276ج ب کے احسان کی بیٹی (ک) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ اعوان ٹائون کے شاہد کی بیٹی (ب) کو نامعلوم ملزمان، بلوچنی کے علاقہ 69ر۔ب کی شہناز کی بیٹی (ش) کو ملزمان سہیل وغیرہ، سمندری کے علاقہ میں ذیشان کی بیٹی (ف) کو نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کے علاقہ اسلم پارک کے غلام ےٰسین کی اہلیہ (گ)، ملت ٹائون کے علاقہ زبیر ٹائون کے جاوید کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کے علاقہ 219ر۔ب کے غلام فرید کا بیٹا رحمان علی اور ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ مراد کالونی کے اسلم کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ضلع کچہری کے باہر فیاض سے 5ہزار وفون، رشید آباد کے اسلم سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، جھنگ روڈ رشید آباد کے قریب افضل حبیب کی دکان لوٹ لی، کمال آباد قبرستان کے قریب رمضان سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، ڈائیوو روڈ پر قندیل سے پرس چھین لیا،49ر۔ب کے طارق کے گھر سے سامان چوری، رضا آباد لاہوری چوک کے قریب مصباح سے جھپٹا مار کر فون، منیانوالہ کے رشید سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 119ج ب کے شفیق سے موٹر سائیکل، ڈائیوو روڈ پر سیم کے قریب اصغر علی سے 13ہزار و فون، 100ج ب کے سید زاہد حسین سے 10ہزار وفون، النجف کالونی میں صادق سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا’ جڑانوالہ روڈ سلک مل کے قریب سلیم سے جھپٹا مار کر فون، 209چک کے عبدالوحید سے نقدی وفون، 213ر۔ب کے زین العابدین سے نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ بجلی گھر کے قریب سکندر حیات سے فون، مدینہ آباد کے یاسر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی وفون، 228ر۔ب کے ناصر علی کے گھر سے قیمتی سامان چوری، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے قریب زوہیب سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیا، قائداعظم مارکیٹ کے محمد علیم کی دکان سے ادویات کے کارٹن چوری، 275ج ب کے مشتاق کے گھر سے سامان چوری، 82ج ب کے افتخار سے ساڑھے 12لاکھ نقدی’ قیمتی گھڑی چھین لی، سمندری روڈ پر ساجد محمود سے موٹرسائیکل چھین لی، جہانگیر موڑ پر آفتاب کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 257ر۔ب کے بلال سے لاکھوں کے مویشی چوری، 263ر۔ب کے آصف کی شاپ سے بھاری مالیت کا سامان چوری، جڑانوالہ روڈپر اسلم ٹیکسٹائل کے قریب نوید سے 50ہزار وفون، 95گ ب کے عبداللہ سے50ہزار وفون، جسوآنہ روڈ پر افضل سے 8ہزار وفون، 591گ ب کے خالد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 183ر۔ب کے فیصل حیات سے جھپٹا مار کر بیگ چھین لیا، 74ر۔ب کے غلام مرتضیٰ کی حویلی سے قیمتی بیل چوری، 411گ ب کے سرفراز سے30ہزار وفون، ٹھٹھہ کھوکھراں کے قریب محسن علی سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 552گ ب کے غلام عباس سے 80ہزار وفون، گل چوک سمندری کے عنصر سے13ہزار، 236ر۔ب کے شبیر حسین سے 14ہزار وفون، 236ر۔ب کے شجاعت حسین سے 25ہزار وفون چھین لیا، 66ج ب کے قریب غفار سے جھپٹا مار کر فون، دھنولہ روڈ پر عرفان سے موٹرسائیکل چھین لی، اسماعیل ہومز کے قریب اشرف سے20ہزار وفون، 202ر۔ب کے اخترعلی سے نقدی وفون، ساحل ہسپتال کے قریب احسن خان سے 11لاکھ کی نقدی’ زیورات لوٹ لئے، دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع کچہری سے ذیشان ، کلیم شہید پارک سے ذوالفقار علی، کوہ نور چوک سے رمضان ناصر، لال مل چوک سے اعجاز علی، 534گ ب کے عمر، 503گ ب کے شاہد آفریدی، ایئر پورٹ چوک سے غلام مرتضیٰ، مسلم ٹائون کے صفدر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں