رشوت خور بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن حکام نے کامیاب چھاپہ مار کر بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد امیر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، رشوت کی رقم وصول کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق شہری وحید احمد نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کا بلڈنگ انسپکٹر امیر علی گھر کے نقشہ کی تیاری اور منظور کروانے کے عوض 50ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز کو مجسٹریٹ کے ہمراہ بھجوایا تو جنہوں نے رشوت وصول کرتے ہوئے بلڈنگ انسپکٹر کو گرفتار کر کے رشوت کی رقم برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں