پریس کلب کی دیکھ بھال کرنا تمام صحافیوں کی ذمہ داری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر نیوز ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ سینئر صحافی ریاض ملک کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا’ تقریب کی صدارت پریس کلب کے قائم مقام صدر غلام عباس تنویر نے کی’ تقریب میں ڈی ایس پی میاں عامر وحید’ سی ٹی اورانا ناصر جاویدنے بھی خصوصی شرکت کی’ پریس کلب پہنچنے پر قائم مقام صدر جی اے تنویر’ سینئر نائب صدر ظفران سرور’ سینئر صحافی میاں بشیر اعجاز’ مقبول احمد لودھی’ زاہد حسین مان’ پیر علی معروف قریشی’ سید اشفاق ہاشمی’ میاں کاشف فرید’ صغیر سانول’ عبدالرحمن گجر’ شاہد محمود’ طاہر نجمی’ شہناز محمود’ افشاں بتول’ سعید سومی’ ارشد انصاری’ محسن فاروق’ ڈاکٹر طاہر سعید’ نعیم شاکر’ عبدالرئوف جٹ’ ملک شوکت’ شوکت وٹو کے علاوہ دیگر صحافیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے’ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا’ سید علی اشفاق ہاشمی نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے’ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر صحافی ریاض ملک نے پریس کلب کے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اعزاز میں اس قدر شاندار تقریب کا اہتمام کیا’ اس موقع پر انہوں نے عمرہ کے دوران مدینہ شریف اور مکہ شریف میں گزارے لمحات کا بہترین انداز میں بیان کیا جس سے تقریب میں شریک صحافیوں پر رقت طاری ہو گئی’ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ ہم سب کو بار بار روضہ رسولۖ اور خانہ کعبہ کی حاضری نصیب فرمائے’ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ آخرت کا سامان بھی اکٹھا کرو’ کیونکہ موت برحق ہے’ جس طرح ہم عمرہ یا حج کے سفر پر جانے سے قبل ضروری استعمال کی چیزیں ساتھ لے کر جاتے ہیں تاکہ وہاں جا کر ہمیں کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے بالکل ایسی طرح موت کے سفر پر جانے سے قبل ضروری سامان بھی اکٹھا کرو تاکہ قبر اور حشر کے میدان میں آپ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے’ اس موقع پر انہوں نے فیصل آباد پریس کلب کے گروپ لیڈر شاہد علی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہد علی کی قیادت میں فیصل آباد پریس کلب کو کھنڈرات سے نکال کر ایک شاندار اور خوبصورت کلب بنایا گیا ہے، جو نہ صرف فیصل آباد بلکہ پورے پاکستان کے صحافیوں کے لیے فخر کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلب کی تعمیر و تزئین میں صدر شاہد علی کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس کلب کو پاکستان کے سب سے خوبصورت پریس کلبوں میں شامل کر دیا ہے۔ آج یہ کلب صحافیوں کے لیے صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک ایسی خوبصورت پہچان ہے جس نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ سینئر صحافی ریاض ملک نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے صحافی خوش نصیب ہیں جنہیں ایسا کلب اور ایسی قیادت میسر ہے اور یہ سب کچھ شاہد علی کی انتھک جدوجہد اور وژن کا نتیجہ ہے۔ تقریب میں موجود تمام صحافیوں نے بھی شاہد علی کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ واقعی فیصل آباد پریس کلب ایک خوبصورت سنگ میل بن چکا ہے’ پریس کلب کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام صدر جی اے تنویر نے کہا کہ جو ممبرز پریس کلب کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائے گا یا اس پوسٹ پر کمنٹ کرے گا اس کی ممبرشپ معطل کر دی جائے گی’ سب دوستوں نے اس بات کی تائید کی ‘ انہوں نے کہا کہ پریس کلب ہمارا گھر ہے جو ممبرہمارے گھر کے خلاف بات کرے گا ہم اس کے خلاف سخت ایکشن لیں گے’ اس موقع پرپریس کلب کے منافی پوسٹیں لگانے پر پریس کلب کے قائم مقام صدر جی اے تنویر نے صحافی نصیر چیمہ کی رکنیت معطل کردی اور حامد رفیق کا پریس کلب میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں