آئی فون کی خاص بات کیا؟

اپیل کمپنی کی جانب سے ستمبر میں آئی فون 17سیریز کو متعارف کرایا جائے گا،جس کی تاریخ رونمائی کا اعلان کردیا گیا ہے۔اپیل کمپنی کی جانب سے ستمبر کی9تاریخ کو ایونٹ رکھا گیا ہے،یہ ایونٹ ایپل کے ہیڈ آفس ایپل پارک میں ہوگا جو ریاست کیلیفورنیا میں واقع ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹم کک نے اپنی پوسٹ میں اپیل کے ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کیا ۔آئی فون 17 سیریز کے ساتھ ایپل واچ سیریز 11اورائیر پوڈز پرو 3کو بھی ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اس سیریزکی ایک خاص بات نیا آئی فون 17ائیر ہوگا،آئی فون 17ائیر اس کمپنی کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگاجو کہ آئی فون 16پلس کی جگہ لے گا،اس فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو کہ ممکنہ طور پر 48میگا پکسل کا ہوگا۔آئی فون 17سیریز کے موبائل کا ڈیزائن ہی صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بنایا گیا ہے،تاہم فیچرز کے لحاظ سے موبائل میں خاص خصوصیات نہیں ہونگی۔آئی فون 17پرو میکس میں پہلے سے زیادہ بڑی بیٹری دی جائے گی جبکہ اسٹینڈرڈ آئی فون 17کا ڈسپلے ریفریش ریٹ پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا۔بلومبرگ کی رپورٹ کیمطابق ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026میں متعارف کرایا جائے گا جس کا نام کمپنی کے اندر وی 68رکھا گیا ہے۔ایپل کی اس ڈیوائس کا ڈیزائن سام سنگ کے گلیکسی زی فولڈ سے ملتا جلتا ہوگا، یعنی یہ بک سٹائل فولڈ ایبل فون ہوگا جس کے ڈسپلے کو کسی کتاب کی طرح کھولا یا بند کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں