بارش سے فیصل آباد میں جل تھل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں آج پھر بارش کے باعث جل تھل ہو گیا، مین شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں آج غلام محمد آباد میں سب سے زیادہ با رش 54ملی میٹر ہوئی’جیل روڈ پر 36′ گلستان کالونی میں33’علامہ اقبال کالونی ‘ ڈوگر بستی میں10’10ملی میٹر جبکہ مدینہ ٹائون میں7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جس کے باعث کئی علاقوں میں جل تھل ہو گئی’ بارشی پانی چوک ‘ چوراہوں’ سڑکوں پر جمع ہو گیا۔ جس کے نکاس کے لئے واسا کا عملہ متحرک نظرآیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں