کالا باغ ڈیم کے نام پر اربوں جمع کرنیوالے کہاں گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجا ب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ کالاباغ ڈیم کے نام پر اربوں روپے جمع کرنے والے کہا ں ہیں اگرڈیم ہوتا توآج عوام سیلاب سے متاثرنہ ہوتے- مو جو د ہ حالات میں ہم سب کو اللہ تعالی کے آ گے سجدہ ریز ہوکرگناہوں کی معافی اور مشکلات سے نجات کی دعاکرنی چاہئے – وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے پیداہونیوالی مشکلا ت سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے ہیں پنجاب بھرمیں وزرا اورہرضلعی انتظامیہ متاثرین کی مددکررہی ہے انہوں نے کہا کہ تمام وزرا، منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔پوری کابینہ وزیراعلی کی ہدایات پر اضلاع میں دورے کر رہی ہے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس، آبپاشی اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں حکومت نے کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے متبادل منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ عوام کے تحفظ کو ہرحال میں یقینی بنایا جائے گا شاہدرہ پر خطرہ کم ہوگیا، لاہور اب مکمل طور پر محفوظ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں