سول ڈیفنس کے رضا کار سیلابی صورتحال میں خدمات ادا کر رہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سول ڈیفنس کے رضاکار سیلابی صورتحال میں عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ تاندلیانوالہ ماڑی پتن،شیرازا پتن،عالم شاہ سمیت مختلف فلڈریلیف کیمپس میں سول ڈیفنس کے نوجوان چوکس انداز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔سول ڈیفنس اہلکار نہ صرف متاثرہ افراد کی بحفاظت نقل مقانی میں مصروف ہیں بلکہ ان کے سامان کو بھی محفوظ مقامات تک منتقل کرنے میں بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عوامی خدمت کے اس جذبے کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی خدمات قابل تحسین ہیں یہ نوجوان اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دن رات خدمت خلق میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں