گوجرہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے نمازی سمیت تین شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔جبکہ ایک گھر کا بھی صفایا کر گئے۔معلوم ہواہے کہ ماڈل سٹی کاعلی اشرف اپنی موٹر سائیکل نمبر 6908 پر سوار ہو کر نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد آیا موٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے نماز میں مصروف ہو گیا اس دوران نامعلوم چور نے موقع پاکر اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔علاوہ ازیں سراج ٹاؤن کے عظیم شاہد نے اپنی موٹر سائیکل نمبر6479ایف ڈی کے کچا گوجرہ کے ایک نجی ہسپتال کے باہر کھڑی کی اور خود اندر چلا گیا جسکی عدم موجودگی میں نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل لے اڑے۔دریں اثناء چک نمبر367 ب کے آصف نے اپنی موٹر سائیکل نمبر5728ایف ڈی ایکس اپنے گھر کے باہر کھڑی کی جو نامعلوم چور چوری کر کے فرار ہو گئے۔چک نمبر421ج ب کا محمد الیاس اپنی دوائی لینے کیلئے گیا ہوا تھا اسکی عدم موجودگی میں نامعلوم چوروں نے اس کے گھر سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی و قیمتی طلائی زیورات چوری کر لئے۔وارداتوں کی اطلاع سٹی وصدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں