دنیا میں اللہ کی مخلوق کی خدمت ہی اصل کمائی ہے،فاروق یوسف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) روٹری کلب آف لائل پور کی جنرل باڈی میٹنگ صدر شبیر احمد کی صدارت میں ہوئی’ میٹنگ میں روٹری کلب آف لائل پور کے چارٹرڈ پریذیڈنٹ فاروق یوسف’ سیکرٹری علی مرتضیٰ’ ٹریژر مرزا زاہد اقبال’ ممبران رانا محمد سکندراعظم خاں’ عبدالرحمن’ ڈاکٹر اعجاز نثار’ اسماعیل قمر’ حاجی گلزار احمد’ حافظ راشد محمود’ میاں عبدالوحید’ خرم نواز صدیقی’ چوہدری حبیب الرحمن گل’ میاں طارق’ انجینئر بابر شہزاد’ محمد سعید اقبال’ محمد یوسف’ منیب الرحمن’ جنید محمود بیگ’ حافظ آصف نے شرکت کی’ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر شبیر احمدنے کہا کہ غریب اور مستحق لوگوں کی زندگیاں بدلنے اور ان کے چہروںپر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے محض اللہ کی رضا کیلئے اٹھنے والا ہر قدم آپ کو جنت تک لے جائے گا’ اگر ہم اللہ کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گئے تو دنیا میں آنے کا مقصد پا لیا’ انہوں نے کہا کہ اپنے اللہ کو راضی کرنے کیلئے ہم سب انسانیت کی ویلفیئر کیلئے مختلف پروجیکٹ پر کام کرتے ہیں جن میں ماہانہ کیش ڈونیشن پراجیکٹ’ سکولوںمیں آئی سکریننگ’ فری نظر کی عینکوں اور سٹیشنری کی تقسیم’ شجرکاری’ مبارک بشیر فری ڈسپنسری ملت روڈ’ پرماننٹ ماہانہ میڈیسن ڈسٹری بیوشن’ آئی گلاسز ڈسٹری بیوشن’ فوڈ ڈسٹری بیوشن فیصل مرکز نابینا’ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ’ غریب اور مستحقین کے گھروں میں راشن کی تقسیم’ہیپا ٹائٹس اورشوگر کے مریضوں کیلئے ادویات کی مفت فراہمی قابل ذکر پراجیکٹ ہیں’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چارٹرڈ پریذیڈنٹ فاروق یوسف نے کہا کہ ضرورت مندوں کی ضروت پوری کرنا ہمارا مشن ہے’ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں دینے والا ہاتھ دیا ہے اس لئے بھلائی کے کاموں میں خوشی سے خرچ کرو’ خلق خدا کی خدمت ہی اصل کمائی ہے’ روٹری کلب آف لائل پور کے سیکرٹری جنرل علی مرتضیٰ نے ممبران کو کلب کی ماہانہ کارکردگی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہمارا کلب کون’ کون سے ویلفیئر کے پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے اور مستقبل میں ہم کتنے پروجیکٹ کرنے جا رہے ہیں’ آخر میں روٹری کلب آف لائل پور کے ٹریژر مرزا زاہد اقبال نے کلب کی فنانشل رپورٹ پیش کی اورگذشتہ اور آئندہ ہونے والے اخراجات کی ہائوس سے اجازت لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں