لاہور (بیوروچیف) ایل ڈی اے نے شہر میں پہلی بار آزمائشی طور پر شروع کیا گیا بائیک لین منصوبہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کلمہ چوک سے لاہور برج تک دونوں اطراف تجرباتی بنیادوں پربائیکرلین بنائی گئی تھی,کلمہ چوک سیلاہوربرج تک بائیکر لین کیلئے کرب سٹونز سے بنائی گئی مخصوص ڈیوائیڈر کو ختم کردیا گیا,ایک ہفتہ بعد لاہور برج سے کلمہ چوک تک بائیکر لین کی مخصوص بنی کو بھی ختم کردیا جائیگا.ایل ڈی اے نے گزشتہ رات ایک سا ئیڈ سے بائیک لین کی بنی کو ختم کرکے مین فیروز پور روڈ سیملادیا,بائیک لین کے ڈیوائیڈر کو ختم کرنے کے بعد بائیک لین کا پینٹ اور نشانات باقی رہیں گے۔




