مفت کالنگ سہولت میں توسیع

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کیلئے مفت کالنگ کی سہولت میں توسیع کردی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق موبائل آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب زدگان کے لیے خصوصی ریلیف اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے جس کے تحت متاثرہ اضلاع میں صارفین کو مفت کالنگ کی سہولت دستیاب ہوگی، صارفین اکائونٹ بیلنس صفر ہونے کے باوجود کال کر سکیں گے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سہولت سے سیلاب سے متاثرہ عوام ایمرجنسی خدمات ادا کرنے والے اداروں اور اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی خدمات کی مسلسل نگرانی جاری ہے جبکہ روابط میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنے دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں