سیلاب متاثرین کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے،کمشنر راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈویژنل انتظامیہ فیصل آبادسیلاب سے متاثرہ افراد کو تیز رفتار ریلیف کی فراہمی کے لئے ان ایکشن ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ضلع چنیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور ڈی پی او عبداللہ احمد،ارکان اسمبلی مہر تیمور امجد لالی، ثاقب خاں چدھڑ،اسسٹنٹ کمشنرز سعدیہ جمال، ڈاکٹر انس سعید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ کمشنربھوآنہ کے دیہاتوں،فلڈ ریلیف کیمپس،دوست محمد لالی برج گئے اورسیلابی صورتحال پر بریفنگ لی۔انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی اور کہا کہ ریلیف کے لئے انتظامیہ سرگرم عمل ہے،سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے چناب نگر اور لالیاں کے فلڈ ریلیف کیمپس میں بھی جاکر متاثرین سیلاب کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس ہر لحاظ سے فعال ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو کھانا کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اوررابطہ نہ کرنے والوں کو کیمپس میں لائیں۔متاثرین کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کے مویشیوں کو ٹھہرانے اور چارے کی وافر مقدار موجود رکھیں۔انہوں نے وومن آن ویل پر مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ڈاکٹرز کو ہمہ وقت چوکس رکھیں۔انہوں نے چناب پل ٹی ڈی سی پی کا بھی دورہ کیااورسیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے بروقت اقدامات کو سراہااقر ضلعی انتظامیہ کوآئندہ بھی ریلیف کے کاموں کو تیز کرنے کی تاکید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں