70ج ب منصوراں کی اضافی آبادی میں چوری کی واردات

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 70منصوراں کی اضافی آبادی میں نامعلو م چوروں نے واردات کرتے ہوئے گھر کا صفایا کر دیا۔تفصیلات کے تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 70 منصوراں کی آضافی آبادی کا رہائشی محبوب عالم فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد گئے جبکہ اہل خانہ گھر میں سوئے ہوئے تھے۔ اس دوران نامعلوم چور گھر میں داخل ہو کر قیمتی موبائل فون جس کی مالیت تقریبا 70ہزار روپے بتائی جا رہی ہے اور الماری میں رکھی 50ہزار روپے نقدی رقم لے اڑے۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں