شہروز کیساتھ بیٹی نوریح کی پرورش پر اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔ سائرہ یوسف

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں سابق شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش پر اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔ہر پل جیو کے دی مدر ہوڈ پوڈکاسٹ میں صنم جنگ کے ساتھ کی گئی گفتگو میں کہا کہسائرہ یوسف نے شہروز سبزواری کے ہمراہ بیٹی کی پرورش سے متعلق سوال پر کہا کہ علیحدگی کے باوجود مشترکہ طور پر پرورش کرنیوالے والدین کیلئے جسمانی اور ذہنی طو پر مضبوط ہونا ضروری ہے، سابق شوہر کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش نے جو اہم چیز مجھے سکھائی وہ یہ تھی کہ مجھے اپنی انا کو کیسے قربان کرنا ہے ۔دوسری جانب اداکارہ نے شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی زہرا کے ساتھ وائرل ویلنٹائن تصویر پر بھی لب کشائی کی۔گزشتہ برس ویلنٹائن کے موقع پر اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی نوریح اور شہروز صدف کی بیٹی زہرا کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں