سرگودھا(بیورو چیف)عطائیت کا مکروہ دھندہ کرنیوالے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے اندرون شہر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ۔ نوجوان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر شہزاد حسن گل جوکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سرگودھا بھی ہیں عوامی امیدوں کا محور قرار۔ عطائی ڈاکٹر موت بانٹنے لگے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا اندرون شہر کے گلی محلے عطائی اور جعلی ڈاکٹروں کا گڑھ بن گئے جعلی ڈاکٹر ہر گلی محلے میں کلینک یا میڈیکل سٹور بنا کر شہریوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں سرگودھا کی بیشتر کالونیاں عطائی ڈاکٹرو ں کا گڑھ سمجھی جاتی ہیں جہاں عطایئت کا دھندہ سرعام جاری ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد ان جعلی ڈاکٹروں کے ہاتھوں موت کہ منہ میں جارہی ہے۔ گلی محلوں میں جعلی عطائی ڈاکٹر دونوں ہاتھوں سے علاقہ مکینوں کو لوٹ کر موت کے منہ میں دھکیل رہے ہے مریض صحت یاب ہونے کی بجائے مختلف جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ عطائی ڈاکٹروں کو لگام ڈال کر قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے تاکہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے اپنے انجام کو پہنچیں۔




