فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 116 کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں گول لکڑ والا جھنگ بازار میں لیگی رہنما بابر جٹ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچے’ سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) میاں ضیاء الرحمن’ انجمن تاجران چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول بھی ان کے ہمراہ تھے’ رانا احمد شہریار خاں نے مرحوم بابر جٹ کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی’ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم بابر جٹ کو کروٹ’ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے’ انہوں نے کہا کہ مرحوم بابر جٹ پارٹی کا سرمایہ تھے انہوں نے ہمیشہ پارٹی پرچم کی سربلندی کیلئے کام کیا’ حالات کیسے بھی ہوں مرحوم بابر جٹ کے پائوں کبھی نہیں ڈگمگائے اور پارٹی قائدین کے فیصلوں پر لبیک کہا’ تحریک نجات سے لیکر مشرف کی آمریت تک انہوں نے سختیاں برداشت کیں مگر پارٹی کیلئے ہمیشہ متحرک رہے’ الیکشن کوئی بھی ہو اس سے ہمیشہ خود کو پارٹی کیلئے وقف رکھا اور پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا۔اس موقع پر انجمن تاجران چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول نے کہا کہ مرحوم بابر جٹ کی کمی ہمیشہ رہے گی’ الیکشن کے دنوں میں ہم پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے اکٹھے کام کرتے اور الیکشن ڈے تک سخت محنت کر کے پارٹی کو کامیابی دلوانے میں اپنا کردار ادا کرتے’ یوں محسوس ہوتا ہے کہ میرا اپنا بھائی مجھ سے جدا ہو گیا ہے’ اس موقع پر مرحوم بابر جٹ کے لواحقین رانا احمد شہریار خاں’ ملک شاہد رسول’ میاں ضیاء الرحمن و دیگر شخصیات کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کی۔




