موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ کے تصادم میں خاتون جاں بحق،2افراد زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ ٹکرانے کے باعث 1خاتون جاں بحق’ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بچیکی روڈ پر مانہ ٹبہ کے قریب موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ کی ٹکر سے 1خاتون لطیفاں بہ بی جاں بحق ہو گئی جبکہ حادثہ میں 2افراد 40سالہ زاہدہ بی بی اور 48سالہ نذیر زخمی ہو گیا اطلاع پر ریسکیو اہلکار وں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالی خاتون کی لاش کو پولیس کے سپرد کیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں