سیلاب متاثرین کے ساتھ پی ٹی آئی شانہ بشانہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدر انصاف لائرز فورم ڈویژن فیصل آبا د شہبازامیرعلی اعوان ایڈوو کیٹ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ہونے والی سیلابی تباہ کاریاں حکومت کی مجرمانہ غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،حکومت نے عوام کو سیلاب سے بچانے کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے ، پی ٹی آئی کارکنان سیلاب متاثر ین کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے دریائوں میں پانی چھوڑنا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کے مترادف ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت ریسکیو نہ ہونے پر حکمرانوں کو قوم کے سامنے جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کی بستیاں اجاڑ کر طاقتور لوگوں کے ریزورٹس بچائے گئے،شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے حکومت فوری اور عملی اقدامات کرے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان تحریک انصاف عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں